لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تین ستمبر کو عوام کے سمندر کے ساتھ آ رہے ہیں ۔نواز شریف پانامہ کو کھینچ رہے ہیں تاکہ عوام بھول جائیں جب ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہو تو ترقی ممکن نہیں ۔ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں نادرا خواجہ آصف کے حلقے سے جان بوجھ کر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کر رہا ہے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے مریم نواز شریف موٹو گینگ چلا رہی ہے آمریت کی گود میں پلنے والوں کا جمہوریت سے ہر گز کوئی واسطہ نہیں ہو سکتا ۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے نواز شریف پانامہ لیکس کو لمبا کھینچ رہے ہیں تاکہ لوگ بھول جائیں جو ان کی غلط فہمی ہے ۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے نواز شریف احتساب ضروری ہے جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا پانامہ مسئلے پر سب جماعتوں کو دعوت دیں گے کرپشن کا خاتمہ اوپر سے ہی شروع ہو سکتا ہے ملک میں کبھی بھی چوروں اور ڈاکوؤں کا احتساب نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں نواز شریف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو سپریم کورٹ کو فراہم کئے جائیں گے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
شام کے شھر حلب (Aleppo) کے جنوب میں داعش نے اپنے ھی ایک درجن کمانڈروں کے سر تن سے جدا کردئیے !!! داعشی کمانڈروں پر الزام تھا کہ لڑ...
-
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کے روز سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پی...
-
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے الطاف حسین کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر بر...


No comments:
Post a Comment