Tuesday, June 30, 2015

سعودی عرب وہ کام کرنے لگا جو ایک کافر بھی نہیں کرتا

سعودی عرب وہ کام کرنے لگا جو ایک کافر بھی نہیں کرتا


رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنگی جہاز نے یمن کے صوبے صعدہ، عدن اور العریش علاقوں پر حملہ کیا۔

سعودی جنگی جہاز نے صوبہ صعدہ کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ اذان مغرب کے موقع پر کیا گیا جس کے خلاف یمنی عوام نے وسیع احتجاج کیا۔

سعودی عرب کی جنگی جہاز کی بمباری میں مسجد شہید ہوگئی اور مسجد میں رکھے قرآن مجید کے مقدس اوراق آس پاس بکھر گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں نجران کے علاقے میں سعودی فوجی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو نے دارالحکومت صنعا کے تاریخی مقامات پر سعودی جنگی جہاز کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکووا نے کہا : سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمن کے اہم تاریخی مقامات تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا: یمن میں سعودی جارحیت سے عراق اور شام میں داعش اور جبہۃ النصرہ گروہوں کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی تباہی کی یاد تازہ ہورہی ہے ۔
 

کویت کی شیعہ مسجد میں خودکش حملہ

کویت کی شیعہ مسجد میں خودکش حملہ
کویت کی شیعہ مسجد امام صادق میں نماز کے دوران ہوئے ایک خودکش حملے میں ۲۵ افراد شہید ہوئے ہیں۔
 

































 

جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ کو لکھا گیا خط

جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ کو لکھا گیا خط
سعودی عرب کے بارے میں فاش کردہ ویکی لیکس کی اسناد میں ایک ایسا خط بھی موجود ہے جو سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اس ملک کے مردہ بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو لکھا۔

سعود الفیصل نے اس خط میں سعودی بادشاہ کو لکھا: ’’ ایران کے سپاہ پاسداران کے جنرل قاسم سلیمانی کے لبنان سفر اور حزب اللہ کی کونسل کے ساتھ ان کی میٹنگوں سے پتا چلتا ہے کہ ایران دھیرے دھیرے لبنان پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔ ادھر حزب اللہ بیرورت پر اپنا مکمل کنٹرول رکھتی ہے جبکہ لبنان کی فوج پر بھی میشل عون کے ذریعے حزب اللہ کا ہی کنٹرول ہے‘‘۔
اس خط میں مزید آیا ہے: ہمارے پاس کچھ ایسی معلومات ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ قاسم سلیمانی کے لبنان سفر سے پہلے دمشق میں ایران، شام اور خلیجی ممالک میں موجود ان کے اتحادیوں کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے جن میں انصار اللہ بھی شامل تھی۔
واضح رہے کہ ویکی لیکس نے سعودی عرب کی بعض ان خفیہ اسناد کو فاش کر دیا ہے جن میں ایران کے خلاف 
منصوبہ بندیاں کی گئی تھیں۔

کویت میں شہید ہونے والے بلتستانی مومن کا جسد پاکستان روانہ



حسینی میڈیا  پروڈکشن اہل بیت(ع) نیوز :-
کویت میں شہید ہونے والے بلتستانی مومن کا جسد پاکستان روانہ
مسجد امام صادق (ع) کویت میں جمعہ کی نماز کے دوران دہشتگردوں کے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق بلتستان کے ضلع گانچھے سے ہے جبکہ ایک اسکردو سے تعلق رکھنے والے ایک اور نمازی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اسکردو خپلو سے تعلق رکھنے والے شہید غلام حسن فاچو کا جسد خاکی کویت سے بلتستان کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد امام صادق کویت میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق بلتستان کے ضلع گانچھے کے سیاحتی مقام سیلنگ سے ہے۔ شہید کئی سالوں سے کویت میں ملازمت کر رہے تھے۔ 
ذرائع کے مطابق انکا جسد خاکی کویت سے روانہ کر دیا گیا جو تین روز بعد بلتستان پہنچ جائے گا۔



Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...