ماسکو(27اگست-2016) روس کے ساتھ جنگ کے امکان نے امریکا کو پہلے ہی پریشان کر رکھا تھا مگر اب روس کے ایک ایسے ہتھیار کے بارے میں انکشاف ہو گیا ہے کہ جس کاتصور کرکے ہی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہوا اکھڑنے لگی ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ روس نے ”سپر ہنٹر“ نامی ایک ایسا ہیلی کاپٹر بنا لیا ہے کہ جو کسی بھی قسم کے ریڈار سسٹم پر نظر نہیں آئے گا اور دنیا میں کوئی ایسا ہتھیار موجودنہیں جو اسے نشانہ بناسکے۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کا اصل نام MI-28MM ہے اور اسے ایسے مٹیریل سے بنایا گیا ہے کہ جو ابھی تک دنیا میں کہیں بھی اسلحہ سازی کی صنعت میں استعمال نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر دیکھنے میں روس کے اس سے پہلے تیار کئے گئے MI-28N نائٹ ہنٹر جیسا نظر آتا ہے لیکن اس میں لگا لیزر ڈیفنس سسٹم اسے ناصرف ریڈار سے خفیہ رکھے گا بلکہ ہیٹ سیکنگ میزائلوں سے بھی یوں بچائے گا کہ اس کے لئے خطرناک سے خطرناک ترین میزائل بھی بے ضرر مکھیوں جیسے ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر کا راڈار ہر سمت کی نگرانی کی صلاحیت سے لیس ہوگا اور جونہی اس کی جانب بڑھتے کسی ہتھیار کا پتہ چلے گا تو ہیلی کاپٹر آتشی بادلوں میں لپٹ جائے گا، جس کے باعث کوئی بھی ہتھیار اس کی جانب نہیں بڑھ سکے گا۔ اس کی رفتار تقریباً پونے چارسومیل فی گھنٹہ ہوگی اور یہ ہر قسم کے ہتھیار لے کر غیر معمولی حد تک طویل پرواز کر سکے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے...
-
While Donald Trump continues to paint himself as the anti-Saudi, anti-terrorist candidate, the truth is coming to light that he may i...
-
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے تمام دفاتر ختم کرن...
No comments:
Post a Comment