Sunday, August 28, 2016

عبدالستا ر ایدھی پر بننے والی فلم میں کو نسے معروف بھارتی اداکار کر دار ادا کرینگے نام جان کر آپ بھی داد دینگے



لاہور( آن لائن ) فلم پروڈیوسر حامد سلمان عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے جس کا کردار نصیر الدین شاہ کرینگے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نے امن ، محبت ، انسانیت اور بھائی چارے کے ذریعے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ یہ فلم ان کو خراج عقید ت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ فلم ’’ آئی ایم ایدھی‘‘ کے نام سے بنائی جائیگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو ایسی ہی معیاری فلموں کی ضرورت ہے جس کے لیے ذریعے ہم اپنے ہیروز کو ٹریبوٹ دینے کیساتھ ایم ایشو کو پردہ اسکرین پر لاسکتے ہیں۔ فلم کی آمدن کا دس فیصد ایدھی فاونڈیشن کو دیا جائے گا، اس موقع پر ان کے ساتھ فلم کے رائٹر محمد عمر، ملک زاہد مصطفی، عطا شاہکار، اسد اللہ شاہ اورخدیجہ بھی موجود تھیں۔


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...