Tuesday, July 7, 2015

پاکستان ایک ابھرتی ہوئی پر عزم قوم ، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہے : آرمی چیف جنرل راحیل شریف


جوہانسبرگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج اور انسٹیٹوٹ آف سیکورٹی سٹڈیز کا دورہ کیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی پر عزم قوم ہے اور دہشت گردوں کے خلاف قومی جیت مشترکہ کامیابی ہے ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہے اور ان کے خلاف کامیابی کے ساتھ کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقائی امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پاک فوج ایک سخت ترین جنگ لڑ رہی ہے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...