بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی جنگی طیارے ’سکھوئی‘ نے اپنے ہی دارلحکومت پر بم گرادیاجس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ طیارہ مشق سے واپس آرہاتھا اور مشرقی بغداد سے گزرتے ہوئے پھنس جانیوالا بم گر گیا جس نے زمین پر تباہی مچادی۔
سیکیورٹی ترجمان بریگیڈیئرجنرل سعد مان کے مطابق جنگی مشقوں کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک بم جہاز میں پھنس گیاتھااور ایئربیس کی طرف واپسی پررشید ایئربیس کے قریب ہی واقع جدیدہ کے علاقے میں بم گرگیا جس کی زدمیں تین گھرآئے اور کم ازکم 11افرادزخمی بھی ہوگئے ۔
یادرہے کہ عراق نے داعش سے نمٹنے کے لیے سکھوئی ایس یو 25جہاز گزشتہ سال روس اور ایران سے لیے تھے ۔
یادرہے کہ عراق نے داعش سے نمٹنے کے لیے سکھوئی ایس یو 25جہاز گزشتہ سال روس اور ایران سے لیے تھے ۔
No comments:
Post a Comment