Friday, July 3, 2015

سعودی عرب کے نائب ولیعہد یمن کے حملے میں زخمی/ سعودی عرب میں خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان


حسینی میڈیا پروڈکشن نیوز
مڈل ایسٹ پانوراما اخبار کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے کئے گئے السلیل فوجی ٹھکانے پرکئے گئے حملے میں سعودی عرب کے نائب ولیعہد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
اس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے نائب ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان فرانس کے اعلی افسروں اور عربی ملکوں کے اہم فوجی شخصیتوں کے ہمراہ السلیل فوجی ٹھکانے کا معائنہ کر رہے تھے کہ یمنی فوج کی جانب سے داغے گئے اسکاڈ میزائیل کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک صیہونی اخبار نے بھی اس واقعہ کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ السلیل فوجی چھاونی پر کئے گئے یمنیوں کے اسکاڈ میزائیل سے حملے کے نتیجے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ لیکن سعودی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کو مخفی رکھا ہوا ہے اور تام ہم اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔


سعودی عرب میں خانہ جنگی کے آغاز کا امکان
یمن کے مظلوم عوام پر سعودی عرب کی جاری جارحیت اور بے گناہ بچوں اور عورتوں کا قتل عام اس بات کا باعث بنا کہ سعودی عرب کے مغربی علاقے نجران میں کئی ایک ایسی تحریکیں وجود میں آئی ہیں جو سعودی عرب کی حکومت کے خلاف قد علم کر چکی ہیں۔
نجران کے انقلابی لوگوں پر مشتمل ’’تحریک آزادگان نجران‘‘ اور ’’نجران کے جوان‘‘ دو تحریکیں آپسی اتحاد کے ساتھ سعودی عرب کے یمن پر حملے کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب کو قصور وار ٹھہرا رہی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نجران میں ان دو تحریکوں کا وجود میں آنا سعودی عرب میں خانہ جنگی کے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ چونکہ تحریک آزادگان نجران نے کئی مرتبہ اس سے قبل سعودی فوج کے خلاف اسلحہ اٹھایا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...