Sunday, August 28, 2016
چینی ہوٹلز میں پاکستان سمیت مسلم ممالک کے شہریوں کے قیام پر پابندی۔۔۔ہنگامہ کھڑا ہو گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے میٹروپولیٹن شہر گوانگ ڑو میں پولیس نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پانچ مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔تاہم چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے اس حوالے سے بنائی جانے والی کسی پالیسی کا علم نہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین ہوٹلز جن میں ایک دن قیام کا کرایہ 23 ڈالر تک ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں مارچ کے مہینے میں ہدایات موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان، شام، عراق، ترکی اور افغانستان کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں۔ ہوٹل کے ایک ملازم نے بتایا کہ ان ملکوں کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہدایات ان ہوٹلز کو دی گئی ہیں جو انتہائی سستے ہیں اور جن پانچ ممالک کے شہریوں کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں وہ دہشتگردی سے متاثرہ ہیں جبکہ شام، عراق اور افغانستان حالت جنگ میں ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا کہنا ہے کہ انہیں گوانگ ڑو میں ایسی کسی ہدایات کے جاری ہونے کا علم نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک چین کا تعلق ہے ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم چین اور دیگر ممالک سے آنے والے لوگوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اور ان کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے موزوں پالیسیاں بناتے ہیں۔واضح رہے کہ چین کے مسلم اکثریت والے صوبے سنکیانگ سے بھی یہ رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں کہ وہاں مسلمانوں کو داڑھی رکھنے اور رمضان کے دوران روزے رکھنے سے روکا جاتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
The Iran deal is done. It’s a historic moment. But as important as it is to defang Iran’s nuclear threat, the bigger story is what the d...
-
A gunman has killed six people in a hospital waiting room in the Czech city of Ostrava before shooting himself in the head, police say...
-
John McDonnell has promised to "end austerity" in a speech setting out Labour's priorities for its first 100 days in govern...

No comments:
Post a Comment