Saturday, July 4, 2015

کویت میں جمعے کو شیعہ سنّی مسلمانوں نے اکھٹے نماز ادا کی



کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں واقع شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے ایک ہفتے بعد شہر میں شیعہ اور سنّی مسلمانوں نے ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کر کے آپس میں اتحاد و اتفاق کا اظہار کیا ہے۔
کویت کی گرینڈ مسجد میں سنّی مسلمانوں کے امام ولید العلی نے خطبے میں کہا کہ’ شدت پسندی اس قتل و غارت کی طرف لے جاتی ہے۔‘
اس موقعے پر شیعہ اور سنّی مسلمانوں نے ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر نماز ادا کی اور ان میں کویت کے امیر شيخ صباح الاحمد الجابر الصباح بھی شامل تھے۔
شیعہ مسلمان اور رکن پارلیمان عدنان عبدالصمد کے مطابق:’ یہ نماز اتحاد کی نماز ہے۔‘
’اس قابل نفرت جرم کی وجہ سے ہم اور زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور برداشت پیدا ہوئی ہے۔ اللہ کا شکر کہ ہمارے دشمن بے وقوف بن گئے، وہ کسی وہم میں تھے کہ اس جرم کی وجہ سے وہ اختلاف پیدا کر سکیں گے۔‘
کویت میں مسجد پر خودکش حملے کے ایک ہفتے بعد جمعے کو سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ خطے میں کویت ان ممالک میں شامل ہے جہاں شیعہ مسلمان تعداد میں خاصے زیادہ ہیں لیکن وہاں سعودی عرب اور بحرین کی طرح فرقہ وارانہ ٹکراؤ ابھر کر سامنے نہیں آیا۔
مسجد پر خودکش حملے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اتفاق قائم رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
رواں ہفتے ٹوئٹر پر عربی میں ہیش ٹیگ onerank# کو حملے کے بعد دس ہزار بار استعمال کیا گیا ہے اور اس ہیش ٹیگ کا مقصد تھا کہ کویتی شہریوں کو فوج کی طرح متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دینا چاہیے۔
hamedalbader@نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ دہشت گردی کا کوئی مذہب اور نہ ہی کوئی شہریت ہوتی ہے تو آئیں جرائم کی سرگرمیوں سے خود کو منسوب نہ کریں کیونکہ یہ معاشرے کے بعض حلقوں کے لیے ہے اور ہم اپنا غصہ ان پر نکالیں۔‘

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...