Monday, August 29, 2016

14 سال بعدتمام الزامات غلط ثابت، امریکہ کا گوانتانا موبے جیل میں قید پاکستانی قیدی کو رہا کرنے کا فیصلہ



واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے گوانتانا موبے جیل میں قید پاکستانی قیدیمحمد احمد ربانی کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستانی قیدی محمد احمد ربانی جو گوانتانا موبے جیل میں قید ہے کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق احمد ربانی کراچی میں ٹیکسی ڈرائیورتھا، اس پر دہشتگرد تنظیم اور اسامہ بن لادن سے تعلق کا الزام تھا۔ محمد احمد ربانی کو 2002میں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اب14 سال بعد احمد ربانی پر تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ، احمد ربانی کو عربی زبان پر عبور حاصل ہونے پر یمنی باشندہ سمجھا گیا تھا۔ انہوں نے گوانتانا موبے جیل میں کچھ سال پہلے بھوک ہڑتال بھی کی تھی، احمد ربانی کی رہائی کیلئے یکم ستمبر کو گوانتانا موبے جیل میں اجلاس ہوگا ، گوانتانا موبے میں 6 پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہے۔


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...