Sunday, August 28, 2016

سعودی عرب اپنا سفیر تبدیل کرے: عراق کا مطالبہ

 گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا

عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں تعینات اپنے سفیر ثمر الشعبان کو تبدیل کرے۔
اتوار کو عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عراق کی جانب سے سعودی سفیر ثمر الشعبان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ثمر الشعبان کی جانب سے عراق میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان کے بعد عراق کے شیعہ سیاست دان تسلسل سے انھیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق شیعہ ملیشیا کے سنیوں کے تعلقات کشیدگی کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔
پیر کو عراق وزیرخارجہ نے ان ثمر الشعبان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تردید کی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔
اس موقع پر امید ظاہر کی گئی تھی کہ بغداد میں سعودی سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ممالک کے مابین دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے تعاون بڑھے گا۔
سنہ 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب نے بغداد میں قائم اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب طویل عرصہ سے عراق پر اپنے علاقائی حریف ایران کے بہت زیادہ قریب ہونے کا الزام عائد کرتا رہا ہے جبکہ عراق اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...