Wednesday, August 24, 2016

غیرحتمی ،غیر سرکاری نتائج ،کراچی کا میئر اورڈپٹی میئر کون فیصلہ ہوگیا



کراچی(این این آئی)سندھ بھر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے آخری مراحل میں ہونے والے میئر ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے چیئر مین وڈپٹی چیئرمین کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ میئر و ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چئیرمین کے چنا کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ بلدیہ عظمی کراچی کے میئر و ڈپٹی میئر، 4 ضلعی چیئرمین، 5 ضلعی وائس چئرمین، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی جب کہ ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین وائس چیئرمین جب کہ ضلع ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چیئرمین کی نشست پر بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے میئر کے انتخابات میں 4 امیدواروں ایم کیوایم کے وسیم اختر، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی، آزاد امیدوار محمد رفیق خان اور ارشد حسن کے درمیان مقابلہ تھا جب کہ ڈپٹی میئر کے لئے ایم کیوایم کے ارشد عبداللہ وہرہ ، مسلم لیگ(ن) کے امان اللہ آفریدی اور آزاد امیدوار نوید جاوید مدمقابل تھے۔غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے تحت کراچی میں وسیم اختر میئراورارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں ۔میئر کراچی کے لیے ووٹنگ کے دوران کل 308 میں سے 295 ووٹ ڈالے گئے،جس میں خواتین کی ووٹنگ کا تناسب ننانوے فیصد رہا۔ وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لایا گیا۔ان کے مقابل کراچی اتحاد اپنا مئیر اور ڈپٹی میئر منتخب کروانے میں ناکام رہا۔ جب کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآباد میں ایم کیو ایم کے میئر طیب حسین اور ڈپٹی میئر سہیل مشہدی منتخب ہو گئے ہیں۔ بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے امیدوار حسام مرزا کو 6ووٹوں سے شکست دے دی۔کراچی کے 6 اضلاع میں سے دو اضلاع جنوبی اور ملیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اور ضلع وسطی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جب کہ ضلع غربی میں ایم کیو ایم کے چیئرمین اظہار احمد خان اورتحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین عزیزاللہ آفریدی منتخب ہوگئے ہیں۔ڈی ایم سی ملیرمیں پیپلزپارٹی کے خالد مروت 13 ووٹ لیکر وائس چیئرمیں کیلئے کا میاب ہوگئے جبکہ مخالف آزاد امیدوارملک تاج 6 ووٹ حاصل کیئے ۔ڈی ایم سی ملیر میں صرف19 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین کیلئے پیپلزپارٹی پارٹی کے جان محمد بلو چ پہلے ہی بلامقابلا کامیاب ہوگئے تھے۔ ضلع کونسل کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے سلمان مراد 40 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ رفیق جت وائس چیئرمین بھی کامیاب پائے،تحریک انصاف کے جان عالم جاموٹ اور لطیف رند کو 15،15 ووٹ ملے سکے.مجموعی طور پر ضلع کونسل کی الیکشن میں 55ووٹ کاسٹ ہوئے۔ضلع سکھر میں ضلع کونسل کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نامزد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ضلع سکھر میں سینیٹر اسلام الدین شیخ کے فرزند و رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کے بھائی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ پاکستان کے کم عمر ترین بلامقابلہ میئر منتخب ہوئے جبکہ طارق چوہان ڈپٹی میئر منتخب ہوچکے ہیں، ضلع کونسل کے چیئرمین کے لئے اسلم شیخ اور وائس چیئرمین شاہزیب منتخب ہوچکے ہیں۔میرپور خاص میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ووائس چیئرمین کے لیے ایم کیو ایم کے امیدوار فاروق جمیل اور فرید احمد خان ہیں۔ میرپورخاص میں 69 کونسلرز میں سے 2 کے انتقال کر جانے کے باعث 67 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 67 میں سے 46 کونسلرز ایم کیو ایم اور 21 کا تعلق پیپلز پارٹی پی پی سے ہے۔میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے 33 ممبران میونسپل کمیٹی نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کی طرف سے غلام مرتضی جونیجو اور وائس چیئرمین کیلئے پارس ڈیرو امیدورا ہیں جن کا مقابلہ شہری اتحاد میں شامل فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کے مشترکہ امیدوار مسرورالحسن غوری اور اصغرعباسی سے ہے ۔




No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...