اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے پیش نظر حکومت نے ہر سطح پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں پاکستان بھر کے سینماؤں میں پیش کی جانے والی بھارتی فلموں پر پابندی عائدکرنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت کے منفی رویے کے پیش نظر ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر محدود عرصے کیلئے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلموں کے پروموٹرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں درآمد نہ کی جائیں۔
No comments:
Post a Comment