لاہور(آئی این پی) لاہور ہا ئیکورٹ میں وا لئی افغانستان نادر شاہ درانی کے خاندان نے یونیورسٹی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے زمین حاصل کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ میں نادر شاہ درانی کے پڑپوتے شاہ پور درانی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف ا ختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے انگریز سرکار سے لاہور کے علاقہ برکی کے موضع کلاس ماری میں ایک سو بیاسی ایکٹر اراضی لیز پرحاصل کی.درخواست میں کہا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کر کے لیز کو بحال رکھا مگر حکومت پنجاب نے آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے نام پر کئی دہائیوں قبل حاصل کی جانے والی اراضی پر غیرقانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے اور اراضی واپس لے لی ہے، واپس لی جانے والی ایک سو بیاسی ایکڑ اراضی میں درخواست گزار خاندان کی بارہ ایکڑ ملکیتی اراضی بھی شامل ہے، مسلمانوں کیلئے قابل قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت نے یہ اراضی درخواست گزار خاندان کو دی تھی لیکن اب حکومت یہ اراضی واپس لیکر انہیں بے گھر کرنا چاہ رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لیز پر حاصل کی جانے والی زمین کو بحال رکھا جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف ریلیوں اور دھرنو ں میں شرکت کا اعلان کردیا۔تفصیلات...
-
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مبینہ طور ...
-
Princess Shaikha Salwa (London, UK) -- Qatar a tiny Persian Gulf Peninsula albeit vastly affluent and notorious for supporting A...
No comments:
Post a Comment