Saturday, August 27, 2016

ایران کی ایک ایسی خفیہ فوج کاانکشاف، جس نےتمام ممالک کوڈراکررکھ دی



تہران ( 27اگست  2016) ایرانی فوج ”پاسداران انقلاب“ کے ایک سابق سینئر کمانڈر نے ایک ایسی خفیہ فوج کے متعلق انکشاف کیا ہےجو پہلے ہی اسرائیل کی سرحدوں پر پہنچ چکی ہے اور آئندہ دو سے تین دہائیوں میں اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا ملٹری یونٹ ریٹائرڈ جنرل محمد علی الفلکی نے قائم کیا ہے۔ الفلکی کا کہنا تھا کہ ”یہ یونٹ عراق، شام اور یمن جیسے عرب ممالک میں لڑے گا۔ لیکن اس کے قیام کا اصل مقصد23سال کے اندر اسرائیل کا خاتمہ کرنا ہے۔یہ یونٹ شام میں اسرائیلی بارڈر کے قریب لڑائی میں مصروف ہے۔یہاں سے یہ اسرائیل کا خاتمہ کرنے کی پوزیشن میں بھی ہوگا۔“ محمد علی الفلکی کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ لبریشن آرمی میں صرف ایرانی شہری ہی بھرتی نہیں کیے گئے بلکہ شام و عراق جیسے جنگ کا شکار ملکوں کے نوجوان بھی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق الفلکی کا یہ بیان ایرانی سپریم لیڈر کے 2015ءمیں دیئے گئے بیان ہی کی توسیع ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”اللہ نے چاہا تو آئندہ 25سال بعد اسرائیل دنیا کے نقشے پر موجودنہیں ہو گا۔“


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...