کراچی (آئی این پی)معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے،نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی زیر حراست سیکٹر انچارج شہزاد ملا نے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امجد صابر ی کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا ،ان کو قتل کرنے کیلئے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نے بتایا کہ امجد صابری کے قتل کا ٹاسک لیاقت آباد کے دو کارکنان نعمان اور عمران کو دیا گیا تھا۔شہزاد ملا نے دوران حراست انکشاف کیا کہ امجد صابری کی ریکی اور ٹارگٹ کلنگ میں چار دہشتگرد ملوث ہیں۔پولیس نے شہزاد ملا کو کچھ روز پہلے ضلع غربی سے گرفتار کیا تھا اور اس کی گرفتار ی کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا ،شہزاد ملا پر قتل اور اقدام قتل کے 40مقدمات ہیں۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ امجد صابر ی کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ تاحال نہیں ملا ہے جبکہ پولیس اہم ملزم کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...

-
لاہور(28-اگست-2016)جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے ۔ اگر آپ وک اپنی جلد'ناخنوں یا بالوں کی ساخت میں کوئی تبدیلی نظر آتی ہے تو...
-
پچھلے ماہ پاکستان کے ضمن میں چین اور بھارت کی اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اچھی خاصی جھڑپ ہوئی اوردونوں طاقتوں نے ایک دوسرے پر سفارتی حمل...
No comments:
Post a Comment