+
لاہور ( این این آئی )محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کالجز میں تدریسی عملہ کی کمی کو فوری طور پرپورا کرنے کے لیے پنجاب بھر میں خالی اسامیوں پر کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ کے اعلی حکام کی جانب سے پرنسپلز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بھرتیاں 100فیصد میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور اس سارے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔انٹرن شپ کا دورانیہ ایک سال ہو گا۔
No comments:
Post a Comment