کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد کراچی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی اور مسلم لیگ(ن)نے تحریک انصاف کو غدار قرار دے دیا۔بدھ کو تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اولڈ کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران چیئرمین کے لئے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار امان اللہ آفریدی پہنچ گئے اورانہیں دھکا دیتے ہوئے روسٹرم سے ہٹا دیا۔ امان اللہ آفریدی نے تحریک انصاف کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے لیکن انہوں نے ضلع غربی میں چیئرمین شپ کے لئے ایم کیو ایم کو 4 ووٹ دیئے جس کے جواب میں ایم کیو ایم کی جانب سے ان کے امیدوار کو 21 ووٹ دیئے گئے۔امان اللہ آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے اتحاد کرکے ہماری پیٹ میں چھرا گھونپا جب کہ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لیے منتخب میئر کا ساتھ دیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے...
-
While Donald Trump continues to paint himself as the anti-Saudi, anti-terrorist candidate, the truth is coming to light that he may i...
-
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے تمام دفاتر ختم کرن...
No comments:
Post a Comment