کراچی(23-اگست-2016)متحدو قومی موومنٹ پاکستان نے لندن دفتر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز کے واقعات پر معافی مانگ لی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جو غلطی ہوئی ایم کیو ایم بار بار اس کی متحمل نہیں ہوسکتی، الطاف حسین کے بیان اور پالیسی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، کچھ باتوں کا دفاع کرنا ممکن نہیں ہوتا، جو بھی پاکستان مخالف بات کرے گا، اس کا تعلق ایم کیوایم سے نہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین کے اعلان پر فاروق ستارآدھے گھنٹے کیلئے پارٹی قائد بنے تھے لیکن آج مکمل طورپر قیادت سنبھال لی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا بلکہ بہت برا ہواہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ حالات ہوجائیں گے کل کی صورتحال کے دو بڑے پہلو ہیں ۔ پہلا یہ کہ ریاست پاکستان کے حوالے سے ایسے نعرے لگے جو قطعی طور پر نہیں لگنے چاہیے تھے ایم کیو ایم کے قیام سے آج تک یہ پالیسی رہی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عام پاکستانیوں کو متحد کرنے کا سیاسی عمل ہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں رجسٹرڈ اور آئین و قانون کو مانتی ہے اور یہ پاکستان میں پاکستان کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل پاکستان مخالف نعرے لگے ایم کیو ایم سے وابستہ ہر شخص اس سے اظہار لاتعلقی ، مذمت اور اظہار ندامت کرتا ہے اور تمام پاکستانیوں سے معافی چاہتا ہے۔دوسرا یہ کہ جو اشتعال انگیزی ہوئی اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ ہوا اس سے بھی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور جن لوگوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا ان سے بھی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ہم یہ مکمل ذمہ داری لیتے ہیں کہ کل جو پاکستان مخالف اقدامات ہوئے ان کوایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم لندن سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف بھائی نے اپنے بیان میں ندامت کا اظہار کیا اور معافی مانگی لیکن انہوں نے اپنی معافی میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ سب ذہنی دباؤ میں کہا ہے ۔ ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے کہ اگر ذہنی تناؤ کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے تو ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے اس مسئلے پر توجہ دی جائے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اس غلطی کی بار بار متحمل نہیں ہوسکتی ۔ چونکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جماعت ہے اور یہیں پر سیاست کر رہی ہے اس لیے اب یہ آپریٹ بھی پاکستان سے ہی کرے گی اور لندن دفتر سے علیحدہ حیثیت میں سیاست کرے گی ۔ ہماری غیر متزلزل وابستگی ریاست پاکستان سے ہے اور تاریخی ہے جو شخص ہماری حب الوطنی پر شک کرے گا میں اس کی حب الوطنی پر شک کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں جذبات سے عاری ہو کر بھی پاکستان کے خلاف نعروں کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈاکٹر فاروق ستار کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور لندن دفتر سے اعلان لاتعلقی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بن گئے ہیں۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جو صورتحال کل ہوئی ہم نے اس میں بھی امن قائم کرنے کا درس دیا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کراچی آپریشن بند کیا جائے حالانکہ اس میں سب سے زیادہ قربانیاں بھی ہم نے ہی دی ہیں۔ہم اپنے عمل سے یہ ذمہ داری لیں گے کہ یہ تاثر قائم ہو کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو نہ کہ پرامن سیاسی کارکنوں کے خلاف ہو۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف ریلیوں اور دھرنو ں میں شرکت کا اعلان کردیا۔تفصیلات...
-
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مبینہ طور ...
-
Princess Shaikha Salwa (London, UK) -- Qatar a tiny Persian Gulf Peninsula albeit vastly affluent and notorious for supporting A...
No comments:
Post a Comment