Tuesday, March 29, 2016

’ماں باپ کی شرمناک حرکتوں نے ان بچوں کو ذہنی معذور بنادیا‘

    جکارتہ (نیوز ڈیسک) ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی حالت زار کی افسوسناک توجیحات پیش کرنے کا رویہ یوں تو دنیا بھر میں پایا جاتا ہے، لیکن انڈونیشیا کے ایک گاﺅں والوں نے اپنے سینکڑوں ذہنی معذوروں کی بیماری کا سبب ایک انتہائی شرمناک فعل کو قرار دے دیا ہے۔ 
    ا خبار ڈیلی میل کے مطابق مشرقی جاوا کے گاﺅں پونوروگو میں داخل ہوتے ہی آپ کو ہر طرف زنجیروں میں بندھے خستہ حال افراد دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں سے کسی کی ٹانگ کو زنجیر کے ساتھ جکڑا گیا ہے تو کسی کی گردن میں زنجیر ڈال کر درخت سے باندھا گیا ہے۔ سارے گاﺅں میں جابجا یہ مناظر نظر آتے ہیں۔ زنجیروں اور رسیوں میں جکڑے افراد کی حالت اس قدر ناگفتہ بہ ہے کہ ان میں سے کچھ تو ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکے ہیں۔ اس ایک گاﺅں میں تقریباً 400 افراد زنجیروں میں جکڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 
    گاﺅں والے کہتے ہیں کہ یہ افراد محرم رشتوں میں جنسی تعلق کے نتیجے میں پیدا ہوئے، لہٰذا ان پر قدرت کی طرف سے عذاب نازل ہورہا ہے اور یہ جسمانی اور ذہنی معذوری میں مبتلا ہیں۔ اس گاﺅں میں بعض بدقسمت افراد تو 20یا 30 سال سے زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ 
    انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اس گاﺅں کے متعلق ایک خصوصی رپورٹ بھی تیار کی ہے۔ 74 صفحات پر مبنی یہ رپورٹ Living in Hell کے نام سے شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں ذہنی مریضوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی تاریخ بہت طویل ہے۔ قدیم دور سے ہی ایسے افراد کو علاج کی بجائے قید میں رکھا جاتا ہے۔ یوں تو ملک بھر میں یہ مسئلہ پایا جاتا ہے لیکن جزیرہ جاوا کے دور دراز دیہاتوں میں یہ مسئلہ شدید ترین ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی انڈونیشیا میں تقریباً 20 ہزار افراد زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ 
    انڈونیشیا کی حکومت نے 1977ءمیں ذہنی مریضوں کو قید کرنے پر پابندی عائد کی تھی لیکن اس قانون پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا۔ اس افسوسناک صورتحال میں بہتری کی کوئی امید بھی نظر نہیں آتی کیونکہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو زنجیروں میں جکڑنے والے ان کے اپنے رشتہ دار انہیں بیمار کی بجائے گناہ کی پیداوار، منحوس اور آسیب زدہ قرار دیتے ہیں۔

    No comments:

    Post a Comment

    Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

    Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...