Sunday, August 28, 2016

جلد کے 5مسائل اور آپ کی صحت

 

لاہور(28-اگست-2016)جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے ۔ اگر آپ وک اپنی جلد'ناخنوں یا بالوں کی ساخت میں کوئی تبدیلی نظر آتی ہے تو یہ کسی اندرونی جسمانی مسئلہ کی طرف اشارہ یا علامت بھی ہو سکتی ہے۔ جلد کے مسائل کا مطلب یا تو محض یہ ہو سکتا ہے کہ اب آپ کو جلد کی نگہداشت اور دیکھ بھال کے روٹین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا یہ کہ آپ کو صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ آپ کی ج لد آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتی ہے'آئیے جانتے ہیں خشکی اور خارش اگر موائسچرائزر کے مستقل استعمال سے بھی جلد کی خشکی دور نہ ہو تو اس معاملے پر توجہ دینی ضروری ہوجاتی ہے ۔ ممکن ہے جلد کے ضرورت سے زیادہ خشک ہوجانے کا سبب ایکزیمایا موسمی تبدیلی ہو۔ ایکزیما ایک دائمی جلدی مرض ہے جس سے جلد خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ایستھما کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ اگر مستقل خشکی محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ کمزوری اور وزن میں تیزی سے کمی بھی ہونے لگے تو یہ مزید سنجیدہ مسائل جیسے تھائرائیڈیا چند مخصوص کینسر کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔ تھوڑی اور ہونٹوں کے آس پاس ایکنی جنہیں تیرہ سے انیس سال کی عمر میں ایکنی نہیں ہوتی ہے انہیں عموماً بعد میں جاکر ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹریس سے یہ مسئلہ مزید بگڑ بھی سکتا ہے۔ خاص طور پر ہارمونل ایکنی یاماہواری کے دنوں پر جلد پر نکلنے والے کیل مہاسے اسٹریس کی وجہ سے مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں ۔ غیر ضروری بال غیر ضروری بالوں میں غیر معمولی اضافہ یا ان کا تیزی سے بڑھنا جسم میں ہارمونز کی تعداد غیر متوازن ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر اپ یہ مسئلہ لے کر کسی اچھے اسکن اسپیشلسٹ کے پاس جائیں گی تو ممکن ہے کہ وہ آپ کا بلڈ ٹیسٹ کرائے ۔ اگر اس کے ساتھ ڈائٹ اور ورزش کے باوجود وزن کم نہ ہونے کی شکایت بھی ہو تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں آنکھوں کے نیچے ہلکے اور سوجن ہلکوں کو چھپانے کے لئے کنسیلر لگانے سے پہلے اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ اس کا سبب عمر یا طرز زندگی کے عوامل شامل ہو سکتے ہیں ۔ جب آپ کی عمر بڑھنے لگتی ہے تو آنکھوں کے نیچے چربی کی تہہ اور ہڈیوں کی ساخت تبدیل ہونے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ اندرونی کمزوری کی وجہ سے بھی یہ ہو سکتا ہے۔ چھائیاں اور داغ دھبے ایسے لوگ جن کی جلد بچپن یا نوجوانی کے دنوں میں سورج کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوئی ہو ان کی جلد پر بڑھتی عمر میں چھائیاں اور داغ دھبے رونما ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جسے ملازمہ (Melasma) بھی کہتے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...