Wednesday, August 24, 2016

بڑا فیصلہ کرلیاگیا



اسلام آباد (این این آئی) غیرملکی ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کیلئے ایف سی کی 29 نئے ونگز فوری فعال کرنے کے اقدامات پر اتفاق ،وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت نے پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا جبکہ اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کی حفاظت اور وسیع تر مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت دوسرے روز نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے صوبوں کی جانب سے پولیس کی جدید خطوط پر تربیت اور انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف اٹھانے کی تجاویز دیں۔سیاسی وعسکری قیادت نے پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وقاراور سلامتی کاتحفظ ہرسطح پریقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیاہے۔قیادت نے دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کے نام بدل کر کام کرنے اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی سمیت کالعدم تنظیموں کے مقامی چندے اورغیرملکی فنڈنگ کے تمام ذرائع بند کرنے کیلئے بھرپور کارروائیوں کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیاگیا اورطے کیاگیا کہ کراچی میں امن کوششوں کو کسی صورت سبوتاژنہیں ہونے دیا جائے گا اور شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنادئیے جائیں گے۔اجلاس میں صوبوں سے متعلقہ امور اور نیپ کے بعض نکات پررکاوٹوں کے بارے غور کیاگیا،صوبائی پولیس کی جدید خطوط پر تربیت اور جدید آلات سے لیس کرنے کی حکمت عملی کو بھی جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیاگیا۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ پولیس کو انسداد دہشت گردی کی جدید تربیت فوج بھی دے سکتی ہے۔اجلاس میں غیرملکی ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کیلئے ایف سی کی 29 نئے ونگز فوری فعال کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیاگیا اور فیصلہ کیاگیاکہ غیرملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت کیلئے کسی دوسرے ملک کی سرزمین کے استعمال کا معاملہ متعلقہ ملکوں سے اٹھایا جائیگا۔اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کے تیارکردہ رپورٹ پر بریف کیاگیا اور اتفاق کیاگیاکہ فاٹا اصلاحات کے پیکیج پر صوبوں سے مشاورت کی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کی تجاویز پر بریفنگ دی جس کے بعد سول و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے پراتفاق کیا ۔

 


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...