کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایک شخص کی فون کال پر کراچی کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ قائد ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس برطانوی حکومت کو بھیج رہے ہیں۔کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی۔سندھ حکومت کے تعاون سے مقاصد کے حصول تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔آپریشن ادھورا چھوڑنے کا خیال دل سے نکال دیا جائے ۔کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ گورنرہاؤس کراچی میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد اور گورنر سندھ سے ملاقات کے دوران کیا ۔چوہدری نثار علی خان پاکستان براڈکاسٹرایسوسی ایشن سے میڈیا ہاوسز اور میڈیا کے نمائندوں پر حملے کے معاملے پر اظہار یکجہتی کیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میڈیا ہاوسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان اور کراچی کی سیکیورٹی کے لئے ایک صفحے پر ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ کسی شخص کی ایک کال پر کراچی کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی جب کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ کو باضابطہ ریفرنس بھیج رہے ہیں اور پاکستان اور کراجی کے امن و امان کے حوالے سے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس نے بخوبی اپنا کردار نبھایا ۔ سندھ پولیس کو وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے مقاصد کے حصول تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔آپریشن ادھورا چھوڑنے کا خیال دل سے نکال دیا جائے ۔کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ قیام امن کے لیے سندھ پولیس نے بخوبی اپنا کردار نبھایا ۔ سندھ پولیس کو وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے مقاصد کے حصول تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔آپریشن ادھورا چھوڑنے کا خیال دل سے نکال دیا جائے ۔کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کی جانب سے پاکستان کی سالمیت پر کسی صورت میں آنچ نہیں آنے دینے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ دونوں رہنماوں نے شہر کے امن کو ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں، شرپسندوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی۔ صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف ریلیوں اور دھرنو ں میں شرکت کا اعلان کردیا۔تفصیلات...
-
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مبینہ طور ...
-
Princess Shaikha Salwa (London, UK) -- Qatar a tiny Persian Gulf Peninsula albeit vastly affluent and notorious for supporting A...
No comments:
Post a Comment