Friday, July 3, 2015

شام میں امریکی اتحادیوں کی کارروائی ، داعش کا اہم


دمشق ،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں اتحادی افواج کے ڈرون حملے میںداعش کمانڈر طارق بن طاہر ماراگیاہے ۔ امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگون‘ کے مطابق طارق بن طاہر العونی الحرزی داعش میں غیرملکیوں کی بھرتیوں ، میدان جنگ میں سپلائی اور فنڈنگ کی نگرانی کرتاتھا، وہ 16جون کوشام کے علاقے شدادی میں ماراگیاتھا۔ پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق 15جون کو عراقی شہر موصل میں ہونیوالے ایک ڈرون حملے میں طارق کا بھائی علی بھی ماراگیاتھا۔ 
پیٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کاکہناتھاکہ طارق بن طاہرکی ہلاکت جنگجو گروپ کے لیے بڑا نقصان ہے ،اس ہلاکت سے داعش میں غیرملکیوں کی بھرتیوں اور عراق وشام میں نقل وحمل متاثر ہوگی ۔ طارق بن طاہرنے ہی شام میں داعش کے لیے لیبیا سے حاصل کیے گئے ہتھیاروں ، گاڑیوں کو اڑانے کے لیے دستی بموں کی فراہمی میں مرکزی کردار اداکیاتھا۔یادرہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت دفاع کے حکام نے بتایاکہ طاہر کا بھائی علی 2012ءمیں لیبیاءمیں بن غازی امریکی سفارتخانے کی پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا۔ 
طارق کی ہلاکت یا گرفتاری میں مدد دینے کے لیے تین ملین ڈالر انعام کا اعلان کررکھاتھا۔

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...