Friday, July 3, 2015

بحرین میں مسجد کے قریب سے داعش کا جھنڈا ملنے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ، دیگر عرب ممالک میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی


عرب ریاست بحرین میں اہل تشیع مسلک کی مسجد کے قریب سے داعش کا لہراتا جھنڈا ملنے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،یہ جھنڈا عین الدار الشمالی مسجد کے قریب سے ملاجبکہ جمعہ کی مناسبت سے سعودی عرب ، بحرین ، کویت اورعمان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ 
عرب میڈیا کے مطابق کویت اور سعودی عرب میں اہل تشیع مسلک کی عبادتگاہوں پر حملوں کے بعد بحرین میں جھنڈا ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی اور جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ 
بحرین کے وزیرانصاف شیخ خالد بن علی الخلیفہ نے خبردار کیاہے کہ کسی بھی شخص کیخلاف نفرت ابھارنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ 
عرب نیوز کے مطابق کویت اور بحرین کی بڑی مساجد میں سنی اور شیعہ مسالک کے پیروکار اکٹھے ہی نماز اداکریں گے جس کا مقصد قومی اتحاد اور داعش کو للکار ہے ۔ عمان میں ایک خاتون ٹیچر نے بتایاکہ داعش دہشت پھیلانے میں کامیاب ہوگئی ہے ، مائیں اب اپنے بچوں کو عبادت کے لیے مساجد میں بھیجنے سے گھبراتی ہیں 

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...