Tuesday, July 7, 2015

سعودی حکومت کے خلاف تقریر، زید حامد کو مبینہ طور پر 8سال قید اور 1200کوڑوں کی سزا




    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مبینہ طور پر  8سال قید اور 1200کوڑوں کی سزا سنا دی گئی۔پاکستانی ویب سائٹ پاک ڈیسٹنی , نیوز ایجنسی اے این آ ئی  اور بھارتی میڈیا کے مطابق  زید حامد کے قریبی ذرائع، جو ان کے کیس سے بھی منسلک تھے، نے خبر کی تصدیق کر دی ہے تاہم سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ذرائع کاکہناتھاکہ زید حامد کو یہ سزا سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر سنائی گئی۔
    یادرہے کہ گزشتہ جمعرات کو دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ زید حامد کی گرفتاری پرریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے ہمیں آگاہ کیا گیا ہے کہ زید حامد کو 2ہفتے سے سعودی حکام کی حراست میں ہیں، تب سے سفارتخانہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور زید حامد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی کوشش کی بدولت زید خامد کی اہلیہ کی ان کے خاوند سے بات کروائی گئی اور 30جون کو ان کی ملاقات بھی کروائی گئی تھی۔واضح رہے کہ زید حامد اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے جہاں انہیں حکومت مخالف تقریر پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    No comments:

    Post a Comment

    Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

    Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...