حسینی میڈیا پروڈکشن عزاداری نیٹ ورک - ٹیم
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد کوئٹہ کے فیس بُک صارفین کے لیے سیفٹی چیک کی سہولت پیش کی ہے۔
فیس بُک سیفٹی چیک کے ذریعے فیس بُک صارفین اپنے آپ کو اور اپنے دوستوں کو محفوظ قرار دے سکتے ہیں جن کے بارے میں انہیں یقین ہو کہ وہ محفوظ ہیں۔
اس فیچر میں عوام کی مدد سے تحفظ کے لیے پریشان لوگوں کی مدد کی جاتی ہے اور ایک صارف جو محفوظ قرار دیا جاتا ہے اس کے تمام فیس بُک دوستوں کو اس کا نوٹیفیکیشن جاتا ہے۔
پاکستان میں اس سے قبل فیس بُک نے 26 اکتوبر 2015 کو آنیوالی زلزلے کے بعد اور لاہور میں ہونے والے دھماکے کے بعد اس فیچر کو پیش کیا تھا۔
فیس بُک پر حالیہ دنوں میں اس حوالے سے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے کہ اس نے مغربی ممالک میں ہونے والے شدت پسندی اور دہشت گردی کی واقعات کے بعد اس فیچر کو پیش کیا مگر بغداد، بیروت، استنبول جیسے شہروں کے لیے اس سہولت کو پیش نہیں کیا۔
No comments:
Post a Comment