کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک ) کراچی کے مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھالیا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے مئیر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق مئیر اور ڈپٹی مئیر کی حلف برداری تقریب کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھایا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے مئیر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد مئیر کراچی وسیم اختر کو کراچی کی چابی دی گئی، وسیم اختر کو مئیر کا حلف اٹھانے کیلئے جیل سے بکتر بند گاڑی میں پولو گراؤنڈ لایا گیا، وسیم اختر کی جیل سے رہائی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔کراچی کے میئر وسیم اختر کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں جئے متحدہ ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائے ، انکا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگ یہاں تشریف لائے اور اس تقریب کو آپ نے چار چاند لگائے، کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اپنی جماعت کے ساتھیوں اور ذمہ داروں کا شکریہ اداکروں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
حسینی میڈیا پروڈکشن نیوز مڈل ایسٹ پانوراما اخبار کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے کئے گئے السلیل فوجی ٹھکانے پر کئے گئے حملے میں سعودی عرب...
-
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہ...


No comments:
Post a Comment