حسینی میڈیا پروڈکشن عزاداری نیٹ ورک - ٹیم
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک)پنچائت میں سرپنچ کے حکم پر بزرگ شہری کو گھٹنوں بھر بٹھا کر سرمیں 5جوتے مارے گئے جوتے مارنے کے دوران اسکے مخالف دائرہ ڈال کر بھنگڑا ڈالتے رہے جتوئی پولیس نے ڈی پی او مظفرگڑھ کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا.
موضع قیصر غزلانی کے محمد سعید غزلانی نے بتایا کہ میرا سبزی منڈی کے باہر سائیکل سٹینڈ ہے سرپنچ اللہ بخش نے ایک پنچائت سجائی جس میں سرپنچ نے میرے بوڑھے والد 83 سالہ مہیوال کو پنچائت میں نیچے گھٹنوںکے بل بیٹھنے کا حکم دیا اور اسے زبردستی نیچے بٹھایا گیا اور پنچائت میں اسے سر میں پانچ جوتے مارنے کا حکم دیا۔ میرے بوڑھے والد نے تمام پنچائیتیوں کی ہاتھ جوڑ کر منت سماجت بھی کی مگر کسی کوذرا بھی ترس نہ آیا۔
No comments:
Post a Comment