کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی پرچم سے بانی تحریک کا نام ہٹانے اور جھنڈے پر انتخابی نشان پتنگ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے پارٹی پرچم سے بانی تحریک کا نام ہٹانے اور جھنڈے پر انتخابی نشان پتنگ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ایم کیو ایم کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں کو شاہراہوں پر لگے بانی تحریک کے نام والے جھنڈے ہٹانے کا حکم بھی دے دیا ہے ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور پارلیمنٹرینز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں قائد ایم کیو ایم کے خلاف پارلیمنٹ میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں دیگر جماعتوں کے قائدین اور سیاست دانوں کے ملک مخالف بیانات کی بھی مذمت کی جائے گی۔
Wednesday, August 31, 2016
ٹی20 میں آفریدی دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے
دبئی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے، بولرز میں ان کا پانچواں نمبر برقرار رہا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو بغیر کھیلے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے آل راؤنڈرز میں ایک درجہ ترقی مل گئی، انھوں نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بولرز میں ان کا نمبر بدستور پانچواں ہے۔بیٹسمین رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 کا حصہ نہیں بن سکا، کوہلی بیٹنگ اور سموئل بدری بولنگ میں پہلی پوزیشن پر فائز ہیں۔ امریکا میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میںریکارڈ 489 رنز بنے، اس میں بڑا ہاتھ ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس اور بھارتی لوکیش راہول کی سنچریوں کا تھا،اس شاندار کارکردگی کا فوری صلہ انھیں رینکنگ میں بھی مل گیا، 49 گیندوں پر 100 رنز بنانے والے لوئس ایک ساتھ 288 درجے کی اڑان بھرکر 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
راہول کے110 رنز ناٹ آؤٹ نے انھیں 67 پوائنٹس کی ترقی دلاتے ہوئے 31 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ دوسرا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پہلے مقابلے میں صرف ایک رن سے فتح پانے والی کیریبیئن ٹیم نے سیریز 1-0 سے اپنے نام کی، اگرچہ وہ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے مگر دوسری پوزیشن پر فائز بھارتی ٹیم سے فاصلہ صرف ایک پوائنٹ باقی رہ گیا جو سیریز کے آغاز سے قبل 6 پوائنٹس کا تھا۔ستمبر میں بھی مختلف ٹیموں کے درمیان ٹی20 مقابلے جاری رہیں گے، پاکستان کو بھی انگلینڈ کا7 ستمبر کو سامنا کرنا ہے، وہ اس وقت ساتویں جبکہ انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، اگر گرین شرٹس یہ مقابلہ جیت گئے تب بھی وہ میزبان ٹیم سے پیچھے ہی رہیں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور نمبر ون ہے۔
پاک بحریہ نے سب کو پیچھے چھو ڑ دیا، ایسا سسٹم شامل کر لیا گیا کہ سب دیکھتے رہ گئے
کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک ) پاک بحریہ نے اپنے بیڑے میں تیسرا اسٹیٹ آف دی آرٹ اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور بغیر پائلٹ اڑنے والا سکین ایگل ایریل سسٹم شامل کر لیاجس سے پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد اور رسائی میں اضافہ ہو گا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب پی این ایس مہران میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تھے۔ اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ٹربو پراپ پلیٹ فارم ہیں جو اسٹیٹ آف دی آرٹ Collision avoidance system، آٹو پائلٹ اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل 6 بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہیں۔ زمین پر اس ائیر کرافٹ کی اوسط اسپیڈ 250 ناٹس ہے جبکہ یہ 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر ائیر کرافٹ کا اضافہ پاک بحریہ کے فضائی آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کی بدولت سمندر میں میری ٹائم آپریشنز کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاکستان نیول ایوی ایشن کا قیام 70ء کی دہائی میں عمل میں آیا اور اس وقت سے نیول ایوی ایشن نے ترقی اور کامیابی کا ایک طویل سفر طے کیا ہے، اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن 2030ء کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے کا پیچیدہ اور غیر یقینی میری ٹائم ماحول اس امر کا متقاضی ہے کہ پاک بحریہ روا یتی خطرات سے نبرد آزما ہونے اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے مزید بڑھتے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے، اس سلسلے میں نیول ایوی ایشن تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے بلاشبہ بحری بیڑے کا ایک لازمی جزو ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ میں سکین ایگل UAV سسٹم کا اضافہ نئی دفاعی صلاحیتوں کے حصول میں ایک اہم پیش رفت ہے، اس سے یقیناً پاک بحریہIntelligence, Surveillance & Reconnaissance اور دیگر آپریشنل امور کی انجام دہی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور پاک بحریہ ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گی۔ یہ ائیر کرافٹ پوری ساحلی پٹی بشمول کریکس ایریا کی 24 گھنٹے نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور اعلیٰ فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر ائیر کرافٹ کا اضافہ پاک بحریہ کے فضائی آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کی بدولت سمندر میں میری ٹائم آپریشنز کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاکستان نیول ایوی ایشن کا قیام 70ء کی دہائی میں عمل میں آیا اور اس وقت سے نیول ایوی ایشن نے ترقی اور کامیابی کا ایک طویل سفر طے کیا ہے، اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن 2030ء کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے کا پیچیدہ اور غیر یقینی میری ٹائم ماحول اس امر کا متقاضی ہے کہ پاک بحریہ روا یتی خطرات سے نبرد آزما ہونے اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے مزید بڑھتے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے، اس سلسلے میں نیول ایوی ایشن تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے بلاشبہ بحری بیڑے کا ایک لازمی جزو ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ میں سکین ایگل UAV سسٹم کا اضافہ نئی دفاعی صلاحیتوں کے حصول میں ایک اہم پیش رفت ہے، اس سے یقیناً پاک بحریہIntelligence, Surveillance & Reconnaissance اور دیگر آپریشنل امور کی انجام دہی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور پاک بحریہ ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گی۔ یہ ائیر کرافٹ پوری ساحلی پٹی بشمول کریکس ایریا کی 24 گھنٹے نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور اعلیٰ فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان کیخلاف ریکارڈ بنانے والے ایلکس ہیلز کس مایہ ناز پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والے بلے باز ایلکس ہیلز سابق پاکستانی باؤلر شعیب اختر کے بہت بڑے مداح ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کچھ عرصہ قبل انہوں نے لیجنڈ باؤلر کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔ اس مایہ ناز برطانوی کھلاڑی کا پورا نام ایلگزینڈر ڈینئل ہیلز ہے۔ ایلکس ہیلز 3 جنوری 1989ء کو انگلینڈ کے علاقے ہلنگڈن میں پیدا ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ایلکس ہیلز نے 2014ء میں بھارت کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔ ایلکس ہیلز اب تک 36 میچ کھیل کر انتالیس اعشاریہ بارہ کی ایوریج سے 1291 رنز بنا چکے ہیں۔ ایلکس ہیلز نے ان میچوں میں 4 سینچریاں اور 6 نصف سینچریاں بھی اپنے نام کی ہیں۔ واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کیخلاف 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جس کے بعد وہ انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن چکے ہیں۔ ایلکس ہیلز نے 122 گیندوں پر 171 رنز بنائے تھے۔
بھارت میں غیر ملکی خواتین بھی غیر محفوظ ، بھارتی وزیر کے بیان نے ہلچل مچا دی
آگرہ(نیوزڈیسک) بھارت کے وزیر سیاحت مہیش شرما نے اپنے ایک متنازع بیان میں غیر ملکی سیاح خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ’’ اپنی حفاظت کیلئے‘‘ راتوں کو سڑکوں پر اکیلے نہ گھومیں اور نہ ہی سکرٹس پہنیں۔ بھارتی وزیر کے اس بیان پر انھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے بیان کو لے کر خاصی نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاحوں کو یہاں پہنچتے ہی خصوصی مشورے دیے جاتے ہیں۔ سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ انھیں بھارت کی سیاحت کے دوران کن چیزوں سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی خواتین کو ہمیشہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ چھوٹے شہروں میں تنہا نہ گھومیں، سکرٹس اور چھوٹے لباس نہ پہنیں۔ جبکہ جس ٹیکسی یا گاڑی میں وہ سفر کریں، اس کی تصویر لے کر اپنے دوستوں کو بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو بتایا جاتا ہے کہ بھارت کے چھوٹے شہروں اور گاؤں میں اب بھی روایتی لباس ہی پہنا جاتا ہے۔ غیر ملکی سیاح ایسے علاقوں میں جانے سے قبل وہاں کی انتظامیہ کو ضرور آگاہ کریں۔ مہیش شرما کا کہنا تھا کہ بھارت کا کلچر مغرب سے بہت مختلف ہے۔ غیر ملکی سیاح خواتین کی اپنی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ وہ مختصر لباس زیب تن نہ کریں۔
دماغ کے وہ پراسرار 14راز جو آ پ نہیں جانتے
کیا آپ نے کبھی سوچنے کی کوشش کی ہے کہ آپ کا دماغ کس طرح کام کرتا ہے؟ کیا کبھی نہیں سوچا؟ درحقیقت اپنے دماغ کو سوچ سے خالی کرنا ممکن ہی نہیں مگر اپنے دماغ کے بارے میں جاننا ضرور ممکن ہے۔امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے انسانی دماغ کے بارے میں 14 ایسے حیرت انگیز حقائق بیان کیے ہیں جن کے بارے میں ہوسکتا ہے آپ کو معلوم ہی نہ ہو یا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہ ہو۔
1۔ایک بالغ انسانی دماغ کا وزن لگ بھگ تین پونڈز ہوتا ہے۔
مردوں کے دماغ کا اوسط وزن 2.9 پونڈز(1336 گرام) اور خواتین کا 2.6 پونڈز(1198 گرام) ہوتا ہے مگر بڑے دماغ کا مطلب زیادہ ذہانت نہیں ہوتا‘ درحقیقت البرٹ آئن اسٹائن کے دماغ کا وزن 2.7 پونڈز ہی تھا پھر بھی وہ دنیا کے ذہین ترین انسانوں میں سے ایک ہیں۔
2۔آپ کا دماغ اتنی بجلی پیدا کرسکتا ہے جس سے 25 واٹ کا بلب روشن کیا جاسکتا ہے۔
3۔ بہت کم افراد کو مشارکی احساس ہوتا ہے یعنی وہ رنگوں کو سن سکتے ہیں‘ الفاظ کو سونگھ سکتے ہیں اور فضائی مقامات میں کوئی تصور دیکھ سکتے ہیں۔
4۔ ہم خواب کیوں دیکھتے ہیں تاحال ایک سائنسی اسرار(مسٹری) ہے۔
کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ ہمارے دماغ کی ورزش کا طریقہ ہے جو وہ نیند کے دوران اختیار کرتا ہے دیگر کا دعویٰ ہے اس سے دماغ کو دن بھر کی یادداشتوں اور خیالات کوجذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔
5۔ فیس بلائنڈ نیس نامی عارضہ اڑھائی فیصد آبادی کو اپنا ہدف بناتا ہے۔
اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی 2014 ء کی ایک تحقیق کے مطابق دماغ کے وہ حصے جو انسانی چہروں کی شناخت کے لیے ضروری ہوتے ہیں کو نقصان پہنچے تو متاثرہ لوگوں کے لیے چہرے یاد رکھنا ممکن نہیں ہوپاتا اور وہ لوگ انسانی چہروں کو یاد رکھنے کے لیے انہیں قابل خوراک یا کھانے پینے کی اشیاء کی شکل میں دیکھتے ہیں۔
6۔ آپ خود کو گدگدی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کا حرام مغز آپ کو ایسا کرنے سے روکتا ہے۔
حرام مغز جو جسمانی حرکت کا ذمہ دار ہوتا ہے سنسنی کے احساس کی پیشینگوئی اور ردعمل کو روکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کوئی شخص خود کو گدگدی نہیں کرسکتا حالانکہ یہ عادت زمانہ ماضی میں سماجی تعلق کی مضبوطی کی ایک قسم سمجھی جاتی تھی۔
7۔ کچھ معاشروں میں جانوروں کا دماغ لذیذ غذا سمجھی جاتی ہے۔
8۔ آپ کا دماغ پورے جسم کو ملنے والی آکسیجن کا کم از کم 20 فیصد حصہ استعمال کردیتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ کو آپ کے پٹھوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔
9۔ آپ کے دماغ میں درد کو محسوس کرنے والے ریسیپٹر یا حسی عضو نہیں ہوتے تو درحقیقت آپکو دماغ کو ’درد‘ محسوس ہی نہیں ہوتا۔
اگرچہ دماغ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی مددسے درد کو شناخت اور پراسیس کرتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ دماغی خلیات اور حصوں کو درد محسوس ہی ہیں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دماغی سرجری کسی فرد کی بیداری کے دوران بھی ہوجاتی ہے۔
10۔ جو لوگ اعضاء سے محروم ہوجاتے ہیں وہ شیشے کو بطور تھراپی استعمال کرکے خیالی درد پر قابو پاسکتے ہیں۔
ایسا خیالی درد نوے فیصد اعضا ء سے محروم ہوجانے والے افراد کو محسوس ہوتا ہے تاہم شیشے کی تھراپی دماغ کو معمول کے سنسری پیٹرن میں واپس لوٹانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
11۔ یہ بات بالکل غلط ہے کہ کہ انسان اپنے دماغ کا دس فیصد حصہ بھی استعمال نہیں کرپاتا۔
درحقیقت انسان اپنے دماغ کا دس فیصد سے بھی زیادہ حصہ استعمال کرپاتا ہے کیونکہ دماغ کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں جو فعال نہ ہو۔
12۔ بیشتر دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد زبان کا تجزیہ اپنے دماغ کے بائیں حصے سے کرتے ہیں مگر لیفٹ ہینڈ افراد کئی بار دونوں حصوں کو استعمال کرپاتے ہیں۔
13۔ انسانی دماغ کی نشوونما پچیس سال کی عمر تک جاری رہتی ہے۔
14۔ دماغ وہ واحدعضو ہے جو خود کو آلودہ کرسکتا ہے۔
غمگین فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں نہیں تو بعد میں پچھتانا پڑے گا، ماہرین نے خبردار کر دیا
نیویارک(نیوز ڈیسک )آنسو بہانے پر مجبور کرنے والی یا دکھی فلمیں کئی لوگوں کو اچھی لگتی ہیں مگر یہ انسان کے جسمانی وزن کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوتی ہیں یہ دعویٰ حال ہی میں کی جانےوالی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔کارنیل فوڈ اینڈ برانڈ لیب کی تحقیق کے مطابق جذباتی و اداس کردینے والی فلموں کی شائقین انھیں دیکھتے ہوئے منہ زیادہ چلانا پسند کرتے ہیں اور کسی کامیڈی فلم دیکھنے والے کی نسبت 28فیصد زیادہ خوراک اپنے پیٹ کا ایندھن بنالیتے ہیں محقیقن کا کہنا ہے کہ دکھی فلمیں ان لوگوں کو کوئی بھی جلد ہاتھ میں آجانے والی چیز زیادہ کھانے پر اکساتی ہے جو توند بڑھانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اور کھانے کا یہ جنون کم وقت میں جسم میں اتنی زیادہ کیلوریز بڑھا دیتا ہے جو کمر اور پیٹ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے اور لوگوں کو اس کا احساس تک نہیں ہوپاتا۔
دنیا کا سب سے بڑا اژدھا دریافت
کوالالمپور (نیوزڈیسک) ملائشیاءمیں ایک زیر تعمیر عمارت سے 26 فٹ لمبا اژدھا برآمد ہوا ہے۔ پناگ کے شہری دفاع کے محکمہ کے سربراہ ہری سیان کا کہنا ہے کہ انڈے دینے کے بعد مادہ اژدھا کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس اژدھا کو ایک گرے ہوئے درخست کے نیچے دیکھا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اژدھا اب تک برآمد ہونے والا سب سے بڑا اژدھا ہے۔ اس سے قبل برآمد ہونے والے اژدھا کی لمبائی 25 فٹ اور وژن 158 کلو گرام تھا۔ ہری سیان کے مطابق اس اژدھا کا وزن 250 کلو گرام ہو سکتا ہے۔
’ایسی سڑک جسے ہر ہفتے توڑ کر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا‘وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
سڈنی( مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی ایک مرکزی سڑک کو آئندہ چھ ماہ تک ہر ہفتے کے آخر پر ایک بار کھودااور پھر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔سڈنی کے مرکز میں واقع ایک سڑک کی چھ ماہ تک کھدائی اور پھر مرمت کا مقصد یہاں لائٹ ریل بچھانے کے منصوبے سے متعلق سروے کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے کاروباری مرکز میں واقع ہونے کی وجہ سے یہ سڑک بہت مصروف رہتی ہے اور اسی وجہ حکام نے ہفتے کی دو چھٹیوں کے دوران اس کا کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہفتے کے دیگر پانچ دن یہ قابل استعمال رہے۔حکام نے اس منصوبے پر کام کرنے والے کارکنوں کو ہدف دیا ہے کہ وہ دو دنوں میں 120 میٹر سڑک کی کھدائی کرکے بچھائی گئی گیس، بجلی وغیرہ کی تاروں اور پلائپ لائنز کا تفصیلی نقشہ تیار کریں گے۔اس کے علاوہ کارکن اس سڑک کے نیچے دفن پرانی ریلوے لائن کو صاف کریں گے جو 50 برس پہلے بند کر دی گئی تھی۔ہفتہ اور اتوار کو سڑک پر کام کرنے کے بعد پیر کو معمولاتِ زندگی شروع ہونے سے پہلے پہلے اس کی دوبارہ مرمت کر کے اسی پہلی والی حالت میں بحال کر دیا جایا کرے گا اور یہ کام آئندہ 24 ہفتوں تک جاری رہے گا۔
اس منصوبے کے ڈائریکٹرکاکہنا تھا کہ اس منصوبے کا یہ سب سے پیچیدہ اور طویل حصہ ہے اور اس حصے کو صاف کرنا اور لائٹ ریل کو بچھانا سب سے اہم مرحلہ ہے۔سڈنی میں لائٹ ریل کے منصوبے پر حکومت ایک ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کر رہی ہے اور یہ سروس2019 میں کام شروع کر دے گی۔تاہم اس منصوبے میں بعض کاروٹوں کا سامنا بھی ہے جس میں کھدائی کے دوران آسٹریلیا کے قدیمی باشندوں ابورجنی کے دو ہزار کے قریب نوادرات ملے تھے۔اس کے علاوہ ریلوے لائن کے راستے میں آنے والے صدیوں پرانے درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔
لطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیاجائے گا یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا
سلام آباد(آن لائن)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی شرانگیز تقریر کے بعد حکومت انہیں پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کرے گی۔ملک دشمن عناصر ملک میں سیاست نہیں کرسکتے۔سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ 5ستمبر کے ساتھ لاہور میں ملاقات ہوگی۔پانامہ پر کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جانے کے بعد اپوزیشن کو سڑکوں پر نہیں آنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں سندھی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ الطاف حسین کو میرے خیال کے مطابق دوبارہ پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جو لوگ قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ان کو سزا ہونی چاہئے اور انہیں عام معافی نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے حکومت کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔گورنر پنجاب نے ایم کیو ایم پر پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ الطاف حسین نے شرانگیز بیان دیا۔اس وقت فاروق ستار نے الطاف حسین سے روابط ختم کرنے اور اس سے الگ ہوکرکہ سیاست کرنے کا اعلان کیا ہے اور اگر انہوں نے روابط ختم نہ کئے تو پھر دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملک دشمن عناصر سیاست نہیں کرسکیں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے برطانوی سفارتخانہ سے الطاف حسین کے بیان پر احتجاج ریکارڈ نہ کرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو الطاف حسین کے حوالے سے ریفرنس بھیجا گیا ہے۔پانامہ کے حوالے سے اعتزاز احسن کے بل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل جمع کرانا ہر رکن کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پانامہ مسولہ پر کورٹ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے بعد سڑکوں پر احتجاج کا حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وزیراعظم نوازشریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں۔انہوں نے پنجاب کے ساتھ سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان کو بھی اہمیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا اور یہ پاکستان کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ5ستمبر کو لاہور آئیں گے اور ان کے ساتھ ناشتے پر ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ کے تجربات اور سندھ پنجاب کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی ایوارڈ کا مسئلہ دسمبر تک حل ہو جائے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں آپریشن کی ضرورت نہیں وہاں پر حالات کراچی جیسے نہیں۔صوبے کی جانب سے نئی فورس بنائی گئی ہے جسے فوج نے ٹریننگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کو اہمیت دے رہی ہے۔جان کیری کے بھارت کے دورے کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ان کو امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سی پیک منصوبہ پر تکلیف ہے ،بھارت کی جانب سے اسے ناکام کرنے کی سازش اور شرارت کی جارہی ہے۔
حکومتی تابوت میں آخری کیل ‘عوامی تحریک کے بعد بڑی پارٹی کا حکومت کیخلاف دھرنوں میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف ریلیوں اور دھرنو ں میں شرکت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان تین ستمبر کو لاہور اور راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی حکومت مخالف تحریک میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اسی فیصلے کے تسلسل میںآغاز لاہور کے تین ستمبر کے جلسے سے کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا اور انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تین ستمبر کو حکومت مخالف ریلیوں میں ضرور شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ آج ہی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور شیخ رشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی تحریک احتساب میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تین ستمبر کو لاہور میں لوگوں کا سمندر امڈ آئے گا، نواز شریف کا وزیراعظم کے عہدے پر رہنا ملک کے لیے خطرناک ہے، کراچی میں پاکستان مخالف تقریر کا متن اسلام آباد سے گیا۔
ہمیں آنے دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔گورنر‘ وزیراعلیٰ‘ ڈپٹی کمشنر چوکیداری کریں گے
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک توڑنے کی سازش کرنے والے اسی نظام کی پیداوار ہیں۔اقتدار پر قابض طبقہ دراصل قوم کے خزانے پر بیٹھے وہ سانپ ہیں جن کو ووٹ دے دے کر عوام نے اژدھا بنایا ہے اور اب یہ قوم کو کھا رہے ہیں۔برسراقتدار اشرافیہ محلات میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے اور قوم کو چوکیداری پر لگا دیاگیا ہے۔ جماعت اسلامی ایسا نظام لائے گی جس میں گورنر ،وزیر اعلٰی اور ڈپٹی کمشنر چوکیداری کریں گے اور عام آدمی گھروں میں چین کی نیند سوئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے علاقے گھڑی کپورہ میں مقامی سکول کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب اور بعد ازاں جلالہ میں ایک مقامی سکول کی افتتاحی تقریب اور استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلالہ پہنچنے پرامیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں والہانہ استقبال کیا۔تقریب سے صوبائی امیر مشتا ق احمد خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 69سال سے خود کو آسمانی مخلوق سمجھنے والابے رحم اور ظالم اشرافیہ قوم کی گردنوں پر سوارہے۔یہ لوگ چوک میں سرخ بتی کا احترام کرتے ہیں نہ بینک کے سامنے قطار میں کھڑے ہونا پسند کرتے ہیں۔ہسپتال میں باری کا انتظار کرنا یہ اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔یہ طبقہ اشرافیہ کسی قاعدے قانون کی پابندی نہیں کرتا۔یہ ہر جگہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ملک میں آئین کی بالا دستی قائم کرنے کیلئے اس طبقہ کو بھی عام آدمی کی طرح قطاروں میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم ایسانظام چاہتے ہیں کہ محمود و ایاز ایک صف میں کھڑے نظر آئیں۔ وی آئی پی کلچر اور اسٹیٹس کو کو دفن کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غریب نہیں بلکہ وسائل سے مالا مال ملک ہے مگراقتدار پر قابض کرپٹ ٹولہ سارے وسائل خود ہڑپ کر رہا ہے، قومی خزانے پر بیٹھے ان اژدھوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام کو اپنا ووٹ دینے کا رویہ بدلنا اور دیانتدار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم صحت ،روزگار ،چھت اور جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکمرانوں کو اپنی اس ذمہ داری سرے سے احساس نہیں ۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ دو ستمبر کو میں نے وزیر مملکت برائے تعلیم اور ان کے سیکرٹریوں کوملاقات کیلئے بلایاہے تاکہ انہیں نظام تعلیم کی خرابیوں سے آگاہ کیا جائے ۔ حکمران طبقہ کے چند ہزار بچے اولیول جبکہ عوام کے 42لاکھ بچے عام سکولوں سے میٹرک کررہے ہیں گویا یہ حکمران اورغلام پیدا کرنے کا مستقل طریقہ ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ کیسے سرکاری ادارے ہیں جن میں سے وفاقی وزیر تعلیم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سے کسی ایک کا بچہ بھی نہیں پڑھتا۔ان لوگوں نے اپنے بچوں کے لیے الگ ادارے بنا رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام تعلیم دیں گے جس میں عوام کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھیں گے جن میں وزراء کے بچے پڑھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کا بجٹ صرف اڑھائی فی صد ہے ، اس رقم سے زیادہ لاہورمیں میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر خرچ کیا جارہا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ یہی حالت شعبہ صحت کی ہے جس پر سو روپے میں سے صرف42پیسے مختص کئے گئے ہیں۔ سانحہ کوئٹہ میں12وکلا صرف اس وجہ سے جان کی بازی ہارگئے کہ ان کو صوبائی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ مل سکی۔انہوں نے کہا کہ میں اس خاتون ڈاکٹر کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دھماکہ کے فوراً بعد زمین پر پڑے زخمیوں کو طبی امداد پہنچائی اورخاتون ہونے کے باوجودمردوں سے بڑھ کر کام کیا۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا نظام لائے گی جس میں کوئی شہری علاج سے محروم نہ رہے اور پانچ موذی امراض کا علاج سرکاری ہسپتالوں سے مفت ہو۔
لیگی امیدوار کی فتح پر مریم نواز کا ٹویٹ‘ جیت کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ پی پی232 بورے والاکے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کی جیت پر خوشی مناتے ہوئے کہا کہ 2013 میں (ن) لیگ یہ سیٹ ہار گئی تھی اور اب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نشست جیت کر دکھائی ہے۔ بدھ کو بورے والا کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی فتح پر مریم نواز نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر کا نشان بنایا اور ساتھ شیر لکھا، مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ خدا بہت کریم ہے، ہم 2013 کے الیکشن میں یہ نشست ہار گئے اب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر یہ نشست جیت لی ہے۔
این اے 63 جہلم ‘ کس پارٹی نے میدان مارا؟ بڑی خبر آ گئی
بورے والا(نیوز ڈیسک) این اے 63 کے ضمنی انتخاب میں بھی ن لیگ نے کامیابی حاصل کی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مطلوب مہدی نے 82896 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چوہدری کو 8077 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری 74819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پی پی کے امیدوار نے 4907 ووٹ حاصل کیے۔ فتح کا اعلان ہوتے ہی متوالے جشن منانے نکل پڑے کوئی بھنگڑے ڈالتا رہا کوئی نعرے مارتا رہا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت بھی اپنے امیدواروں کی فتح پر نازاں دکھائی دی۔
ملیریا کی دوا انسان کیلئے نئی آفت ، سابق آرمی چیف نے متنازعہ دوا کے استعمال کی اجازت دینے پر معافی مانگ لی
لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے سابق آرمی چیف نے فوج میں ملیریا کے خلاف متنازع دوا کے استعمال کی اجازت دینے پر معذرت کی ہے۔ لارڈ ڈینٹ کا کہنا ہے کہ وہ بذات خود اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لاریم دوا کے دماغ پر اثرات کسی ’آفت‘ سے کم نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے تسلیم کیا وہ خود ملیریا سے بچنے کے لیے لاریم استعمال نہیں کرتے۔فوج کے سابق سربراہ لارڈ ڈینٹ نے کہا کہ اْن کے بیٹے نے یہ دوا استعمال کی تھی جس کے بعد وہ شدید ’دباؤ‘ کا شکار ہو گیا تھا۔وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ’تعینات افواج کی اکثریت کو پہلے ہی سے لاریم کا متبادل فراہم کر دیا گیا ہے۔لارڈ ڈینٹ نے بتایا کہ نوے کی دہائی میں افریقہ جانے سے پہلے ملیریا کے علاج کے لیے اْن کے بیٹے کو لاریم کی دو خوراکیں دی گئیں جس کے بعد وہ شدید دماغی مسائل کا شکار ہو گیا۔انھوں نے بتایا کہ اْن کا بیٹا اْس وقت فوج میں نہیں تھا لیکن اپنے والد کے فوجی ڈاکٹر کی تجویز پر ان کو لاریم دی گئی تھی۔گو کہ فوج میں اسے ملیریا سے بچنے کی اہم دوا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا لیکن وزارتِ دفاع کے ڈاکٹروں نیاپریل 2007 سے مارچ 2015 کے دوران 17 ہزار فوجیوں کو لاریم تجویز کی تھی۔لارڈ ڈینٹ سنہ 2006 سے 2009 کے دوران فوج کے سربراہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس دوا کے بہت زیادہ منفی اثرات ہیں جن میں ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ بطور فوج کے سربراہ اس مسئلے کو ترجیہی بنیاد پر تسلیم نہ کرنے پر وہ اْن فوجیوں سے جنھیں لاریم دی گئی ’معافی مانگنا‘ چاہتے ہیں۔جب اْن سے یہ پوچھا گیا کہ اْن کے دور میں لاریم دوا زیادہ کیوں تجویز کی گئی تو انھوں نے کہا کہ اْس وقت تک وزارتِ دفاع اس نتیجے پر نہیں پہنچی تھی کہ آیا لاریم زیادہ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ۔ایک برطانوی فوج نے بتایا کہ سنہ 200 میں سیئرا لیون کے دورے کے وقت انھیں لاریم دی گئی اور وہ ابھی تک اس دوا کے منفی اثرات کو محسوس کرتے ہیں۔اْن کا کہنا ہے کہ ’اس کا اثر فوری تھا۔ میں میلا اور پرتشدد ہو گیا تھا اور میں اس کا ذمہ دار اس دوا کو ٹھہراتا ہوں۔‘لاریم دوائی بنانے والی ادویات ساز کمپنی روش کا کہنا ہے کہ وہ ’مستقبل میں بھی وزارتِ دفاع کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لاریم کی تجویز سے پہلے اس کے بارے میں مکمل معلومات میسر ہوں۔‘
بھارتی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا کشمیری شہید رہنما برہان وانی سے متعلق بیان ‘ہندو تڑپ اٹھے‘ مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی جاسوس ادارے را کے سابق سربراہ ایایس دلت نے کشمیری شہید رہنما برہان وانی کو کشمیریوں کے لیے مثال قرار دیدیا۔بھارتی اخبار کودئیے گئے انٹرویو میں اے ایس دلت نے کہاکہ آپ بربان وانی کو دہشت گرد کہتے ہیں۔مگر آپ اس بات کو نظر اندازنہیں کرسکتے کہ وہ کشمیریوں کے لیے کسی نہ کسی مدمیں مثال رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ برہان وانی منفرد اور مقبول تھا۔ جب اس کی شہادت ہوئی تو لوگوں میں غم و غصے کا سیلاب امڈ آیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں کافی عرصے سے غصے کی فضا تھی، جس کا بھارت کو اندازہ نہیں تھا۔ اس غصے کو صرف ایک چنگاری ملنا تھی اورجوبرہان وانی کی شہادت سے شعلہ بن گئی۔انھوں نے کہاکہ بطور جاسوس ادارے کے افسر،وہ برہان وانی کو ہتھیار چھوڑنے پرمجبور کرتے۔ماضی میں بھی کئی کشمیریوں کو ہتھیار چھوڑکرغیرمسلح کیاگیا۔ را کے سابق افسرنے مزید کہا کہ صورتحال اس وقت زیادہ خراب ہوتی ہے جب آپ کشمیریوں اور پاکستان سے مذاکرات نہیں کرتے۔ اس لیے پاکستان اور کشمیریوں سے بات چیت کرنا اہم ہوگا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ایران کے درمیان ’آزاد تجارتی معاہدے‘ پر مذاکرات شروع
کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔حکومت پاکستان نے رواں سال 10 جون کو ’آزاد تجارتی فریم ورک معاہدے‘ کا مسودہ ایران کو بھجوایا تھا، جس کا جواب پاکستان کو موصول ہوگیا۔دونوں ممالک نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس محرم الحرام کے بعد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں آزاد تجارتی معاہدے پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان متوقع ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے 5 سالہ اسٹریٹیجک پلان پر دستخط کیے تھے۔دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات جون میں شروع کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا تاہم دونوں ممالک آزاد تجارتی فریم ورک معاہدے کا مسودہ ایک دوسرے کو مقررہ شیڈول کے مطابق نہیں بھجوا سکے، جس کے باعث مذاکرات شروع کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔دستاویز کے مطابق دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت 80 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت پر اتفاق کیا ہے۔ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کو اوسطاً 18 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت حاصل ہے اور پاکستان نے ایران کو 338 اور ایران نے پاکستان کو 309 اشیاء پر ڈیوٹیز میں رعایت دے رکھی ہے تاہم آزاد تجارتی معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے 80 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت اور معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا عمل دسمبر 2017 تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت کا حجم 27 کروڑ ڈالر ہے، جس کو آئندہ 5 سال میں 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان زیادہ تر تجارت پھلوں، سبزیوں، چاول اور خشک میوہ جات کی ہوتی ہے۔علاوہ از یں وزیر تجارت خرم دستگیر سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی فروغ کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ٗباہمی تجارت کو پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر تک لے جا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران آزادانہ تجارتی معاہدے پر جلد مذاکراتی عمل شروع کریں گے ،پاک ایران بینکنگ شعبے میں تعاون کیلئے ایم او یو کا مسودہ کابینہ میں پیش ہو گا ۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہاکہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے پاکستان کے مسودے کی منظوری دے دی ۔واضح رہے کہ پاکستان نے معاہدے کا مسودہ روܧں سال 10جون کو بھجوایا تھا جس میں پاکستان نے آزادانہ تجارت کا معاہدہ دسمبر 2017تک کرنے کی تجویز دی تھی ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے...
-
While Donald Trump continues to paint himself as the anti-Saudi, anti-terrorist candidate, the truth is coming to light that he may i...
-
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے تمام دفاتر ختم کرن...