اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والے بلے باز ایلکس ہیلز سابق پاکستانی باؤلر شعیب اختر کے بہت بڑے مداح ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کچھ عرصہ قبل انہوں نے لیجنڈ باؤلر کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔ اس مایہ ناز برطانوی کھلاڑی کا پورا نام ایلگزینڈر ڈینئل ہیلز ہے۔ ایلکس ہیلز 3 جنوری 1989ء کو انگلینڈ کے علاقے ہلنگڈن میں پیدا ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ایلکس ہیلز نے 2014ء میں بھارت کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔ ایلکس ہیلز اب تک 36 میچ کھیل کر انتالیس اعشاریہ بارہ کی ایوریج سے 1291 رنز بنا چکے ہیں۔ ایلکس ہیلز نے ان میچوں میں 4 سینچریاں اور 6 نصف سینچریاں بھی اپنے نام کی ہیں۔ واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کیخلاف 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جس کے بعد وہ انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن چکے ہیں۔ ایلکس ہیلز نے 122 گیندوں پر 171 رنز بنائے تھے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'
Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...
-
ملک اسحاق پر شیعہ اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے درجنوں مقدمات قائم کیے گئے تھے اور وہ تقریباً پندرہ سال جیل میں رہے پاک...
-
کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی پرچم سے بانی تحریک کا نام ہٹانے اور جھنڈے پر انتخابی نشان پتنگ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نج...
-
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے...

No comments:
Post a Comment