جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ کو لکھا گیا خط
سعودی عرب کے بارے میں فاش کردہ ویکی لیکس کی اسناد میں ایک ایسا خط بھی موجود ہے جو سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اس ملک کے مردہ بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو لکھا۔
سعود الفیصل نے اس خط میں سعودی بادشاہ کو لکھا: ’’ ایران کے سپاہ پاسداران کے جنرل قاسم سلیمانی کے لبنان سفر اور حزب اللہ کی کونسل کے ساتھ ان کی میٹنگوں سے پتا چلتا ہے کہ ایران دھیرے دھیرے لبنان پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔ ادھر حزب اللہ بیرورت پر اپنا مکمل کنٹرول رکھتی ہے جبکہ لبنان کی فوج پر بھی میشل عون کے ذریعے حزب اللہ کا ہی کنٹرول ہے‘‘۔
اس خط میں مزید آیا ہے: ہمارے پاس کچھ ایسی معلومات ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ قاسم سلیمانی کے لبنان سفر سے پہلے دمشق میں ایران، شام اور خلیجی ممالک میں موجود ان کے اتحادیوں کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے جن میں انصار اللہ بھی شامل تھی۔
واضح رہے کہ ویکی لیکس نے سعودی عرب کی بعض ان خفیہ اسناد کو فاش کر دیا ہے جن میں ایران کے خلاف
منصوبہ بندیاں کی گئی تھیں۔
No comments:
Post a Comment