Wednesday, August 31, 2016

پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ایران کے درمیان ’آزاد تجارتی معاہدے‘ پر مذاکرات شروع 
کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔حکومت پاکستان نے رواں سال 10 جون کو ’آزاد تجارتی فریم ورک معاہدے‘ کا مسودہ ایران کو بھجوایا تھا، جس کا جواب پاکستان کو موصول ہوگیا۔دونوں ممالک نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس محرم الحرام کے بعد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں آزاد تجارتی معاہدے پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان متوقع ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے 5 سالہ اسٹریٹیجک پلان پر دستخط کیے تھے۔دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات جون میں شروع کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا تاہم دونوں ممالک آزاد تجارتی فریم ورک معاہدے کا مسودہ ایک دوسرے کو مقررہ شیڈول کے مطابق نہیں بھجوا سکے، جس کے باعث مذاکرات شروع کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔دستاویز کے مطابق دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت 80 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت پر اتفاق کیا ہے۔ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کو اوسطاً 18 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت حاصل ہے اور پاکستان نے ایران کو 338 اور ایران نے پاکستان کو 309 اشیاء پر ڈیوٹیز میں رعایت دے رکھی ہے تاہم آزاد تجارتی معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے 80 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت اور معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا عمل دسمبر 2017 تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت کا حجم 27 کروڑ ڈالر ہے، جس کو آئندہ 5 سال میں 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان زیادہ تر تجارت پھلوں، سبزیوں، چاول اور خشک میوہ جات کی ہوتی ہے۔علاوہ از یں وزیر تجارت خرم دستگیر سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی فروغ کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ٗباہمی تجارت کو پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر تک لے جا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران آزادانہ تجارتی معاہدے پر جلد مذاکراتی عمل شروع کریں گے ،پاک ایران بینکنگ شعبے میں تعاون کیلئے ایم او یو کا مسودہ کابینہ میں پیش ہو گا ۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہاکہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے پاکستان کے مسودے کی منظوری دے دی ۔واضح رہے کہ پاکستان نے معاہدے کا مسودہ روܧں سال 10جون کو بھجوایا تھا جس میں پاکستان نے آزادانہ تجارت کا معاہدہ دسمبر 2017تک کرنے کی تجویز دی تھی ۔

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...