Tuesday, July 7, 2015

دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار روس نے بنانے کا دعویٰ کردیا،

دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار روس نے بنانے کا دعویٰ کردیا، ایسی کیا خصوصیت ہے کہ امریکہ کی نیندیں اڑ گئیں؟ آپ بھی جانئے





    ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ترقی یافتہ ہوں یا ترقی پذیر،دنیاکے تمام ممالک اسلحے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں،دوسری طرف ترقی یافتہ اور طاقتور ملک ترقی پذیر ملکوں پر تو اسلحے کے حوالے سے نت نئی پابندیاں عائد کرتے رہتے ہیں لیکن خود جدید سے جدید تر ہتھیار بنانے میں ہمہ تن مصروف ہیں۔ امریکہ کے جدید تباہ کن جنگی ہتھیاروں سے کون واقف نہیں۔ اب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسا Krasuha-4 systemکے نام سے ایسا جنگی ہتھیار تیار کر لیا ہے جو دشمن کی سیٹلائٹس اور دیگر ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سسٹم روس کی ایک فرم ’’ریڈیو الیکٹرانک ٹیکنالوجیز گروپ‘‘ نے ایجاد کیا ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ ایک الیکٹرانک جنگی سسٹم ہے جو زمین، فضاء اور سمندر میں نصب اور استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم فرم نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ یہ سسٹم کام کیسے کرتا ہے؟
    فرم کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر یوری میوسکی نے خبررساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس کو بتایا کہ یہ سسٹم کروز میزائل اور دیگر بڑے جنگی ہتھیاروں کو بھی ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جنگی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سسٹم زمین، فضا اور سمندر میں نصب کیا جائے گا، اسے سیٹلائٹ پر نصب نہیں کیا جائے گا۔ یوری میوسکی کے مشیر ولادیمیر میخاایو کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم دشمن فوج کے مواصلاتی نظام اور جنگی بحری جہازوں کی صلاحیتیں سلب کرلے گا جس سے وہ اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں ناکام ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا دراصل یہ سسٹم دشمن کے ہتھیاروں کو بند(سوئچ آف) کر دے گا۔ زمین پر نصب کرکے اس سسٹم کا تجربہ جلد کیا جائے گا، اس حوالے سے ورکشاپ میں کام تیزی سے جاری ہے۔ روس کے خوفناک ہتھیار کی خبریں سامنے آنے کے بعد اس کے پرانے دشمن امریکا کو شدید پریشانی لاحق ہو گئی ہے، تا ہم ابھی اس کی طرف سے کوئی رسمی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    No comments:

    Post a Comment

    Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

    Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...