حسینی میڈیا پروڈکشن اہل بیت(ع) نیوز :-
کویت میں شہید ہونے والے بلتستانی مومن کا جسد پاکستان روانہ
مسجد امام صادق (ع) کویت میں جمعہ کی نماز کے دوران دہشتگردوں کے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق بلتستان کے ضلع گانچھے سے ہے جبکہ ایک اسکردو سے تعلق رکھنے والے ایک اور نمازی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اسکردو خپلو سے تعلق رکھنے والے شہید غلام حسن فاچو کا جسد خاکی کویت سے بلتستان کیلئے روانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسجد امام صادق کویت میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق بلتستان کے ضلع گانچھے کے سیاحتی مقام سیلنگ سے ہے۔ شہید کئی سالوں سے کویت میں ملازمت کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق انکا جسد خاکی کویت سے روانہ کر دیا گیا جو تین روز بعد بلتستان پہنچ جائے گا۔
No comments:
Post a Comment