Friday, September 2, 2016

قومی اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف بڑا کام ہو گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے الطاف حسین کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برجیس طاہر نے قرار داد پیش کی جس میں کہاگیا کہ یہ ایوان کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں پیر 22 اگست 2016ء کو پاکستان مخالف نعرنے لگائے جانے اور لندن سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی متنازع اور اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان کی اساس / سالمیت پر حملہ اور نتیجتاً میڈیا ہاؤسز بالخصوص اے آر وائی چینل پر حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان کسی بھی جانب سے ہر قسم کے جرائم، تشدد ، دہشت گردی اور پاکستان مخالف نعروں یا کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ ان متعلقہ افراد کیخلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت سے سخت کارروائی فوری طور پر عمل میں لائی جائے۔ یہ ایوان پاکستان کی پارلیمنٹ اور مسلح افواج، میڈیا، عدلیہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے تحت کام کرنے والے تمام جمہوری اداروں کیساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...