Monday, July 6, 2015

انصار اللہ کے سربراہ کا یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا پیغام

انصار اللہ کے سربراہ کا یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا پیغام


یمن کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمنی فوج اور عوامی دستوں کے نام ایک پیغام میں، تکفیری دہشت گردوں اور سعودی ایجنٹوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے- انہوں نے کہا کہ اگر فوج اور عوامی دستے نہ ہوتے تو دہشت گرد اور انتہا پسند عناصر یمن پر قبضہ کر لیتے-عبدالملک الحوثی نے فوج اور عوامی دستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کی جنگ، استقلال و آزادی اور عزت و شرافت کی جنگ ہے اور اس جنگ میں کامیابی سے یمن کے حقیقی مستقبل کی تعمیر ہو گی- تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمن میں جنگ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب جیسے جارحین کے خلاف ہے کہ جنہوں نے انسانیت کے خلاف کسی بھی جرم اور عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانے سے بھی دریغ نہیں کیا ہے- انہوں نے کہا کہ یمن ماضی کی مانند حملہ آوروں کا قبرستان بنے گا اور سامراجی عناصر اور ڈکٹیٹروں کے مقابلے میں اونچی اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا رہے گا-

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...