Monday, August 22, 2016

ٹل میں کومبنگ آپریشن جاری،’چھ سہولت کار گرفتار


پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے شدت پسندوں کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں ہنگو کی تحصیل ٹل میں جاری ’کومبنگ آپریشن‘ کے دوران عمل میں آئی ہیں۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کو بھی فوج نے ٹل میں کارروائی کے دوران ایک مبینہ شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ادھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں بھی شدت پسندوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری ہے اور اتوار کو مختلف کارروائیوں کے دوران چھ شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقوں ستار قلعے، نارے ناؤ اور راجگال میں فضائی کارروائیوں اور زمینی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ اس دوران چھ شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...