حسینی میڈیا پروڈکشن نیوز
دوسروں کے سر قلم میں تو آتا ہے بڑا مزہ لیکن جب اپنی گردن پر چھری آ جائے تو؟! تکفیری دھشتگرد ٹولے داعش کے جلاد جب دوسروں کے سر قلم کرتے ہیں کبھی نہیں سوچتے کہ کبھی ہماری گردن پر بھی چھری آ سکتی ہے یا ہمارے سر پہ بھی ایسی ہی گولی لگ سکتی ہے لیکن اللہ تو عادل ہے ظالم کی گردن ظالم سے ہی کٹواتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھشتگرد ٹولے جیش الاسلام نے داعش کے ۱۳ افراد کے سروں پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ جیش الاسلام نے یہ اقدام اس کے بعد انتقامی کاروائی کے طور پر کیا جب شام کے علاقے قلمون میں داعش نے اس گروہ کے دسیوں افراد کو ہلاک کر دیا۔
دھشتگرد ٹولے جیش الاسلام نے اپنے جلادوں کی ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں وہ اورنج کلر کا لباس پہن کر داعش کے عناصر کو ذبح کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان تصاویر میں ایسا لگتا ہے کہ قاتل و مقتول کی جگہ تبدیل ہو گئی ہے اس لیے کہ کل تک جب داعش دوسروں کو ذبح کرتا تھا تو مقتول کو اس رنگ کا لباس پہناتا تھا جبکہ آج داعش کے قاتلوں نے اس رنگ کا لباس پہن لیا ہے۔
جیش الاسلام نے داعش کے ۱۳ افراد کو گرفتار کر کے انہیں ذبح کئے جانے کی تصاویر شائع کر کے داعش ٹولے پر خوف طاری کر دیا ہے۔
دھشتگرد ٹولے جیش الاسلام نے داعش کے ۱۳ افراد کے سروں پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
No comments:
Post a Comment