راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دے کر آگے بڑھے گا۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا مشن مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی، پاکستان دہشت گردی کو شکست دے کر آگے بڑھے گا۔
No comments:
Post a Comment