Friday, September 2, 2016

گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان, محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے ‎



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ٗ ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں لاہور (سٹی97، ائیرپورٹ21)، یونیورسٹی آف پنجاب54،ٹوبہ ٹیک سنگھ39، لیہ36،چکوال 16، بھکر 12، سرگودھا 12،اوکاڑہ 07، فیصل آباد06، قصور03،جوہر آباد 02، گوجرانوالہ، ساہیوال، کامرہ01۔خیبرپختونخوا کے علاقوں کالام11، کوہاٹ09،بالاکوٹ، ڈی آئی خان07،پٹن 05۔فاٹا کے علاقوں پارہ چنار08،گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس 04، سکردو03، استور، گلگت 02۔کشمیر کے علاقوں گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد02۔بلوچستان کے اضلاع ژوب 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...