Monday, August 22, 2016

سانحہ کوئٹہ: وکلا کی جانب سے احتجاجی تحریک کی دھمکی


کوئٹہ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 70 افراد میں نصف سے زیادہ وکیل تھے

پاکستان کی وکلا برادری نے کہا ہے کہ اگر سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داران کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

اس بات کا اعلان وکیل رہنماؤں نے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کوئٹہ دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا سے خطاب کے دوران کیا۔
کوئٹہ میں چند روز قبل ہونے والے خود کش حملے میں درجنوں وکلاء کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کی کال پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سینیٹر فروع نسیم نے دی تھی۔
سنیٹر فروع نسیم کا کہنا تھا کہ اُنھیں حکومت سے کوئی اُمید نہیں ہے کہ وہ اس مقدمے کی تفتیش اور ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کی مالی امداد میں کوئی پیش رفت دکھائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ وکلا برادری خود ہی اس بارے میں لائحہ عمل تیار کر کے اس پر عمل درآمد کروائے گی۔
سینکٹرؤں وکلا اس واقع کے خلاف پارلیمینٹ ہاؤس کے سامنے جمع تو ہو گئے لیکن اس واقعہ سے متعلق وکلاء برادری میں یکجہتی کا عنصر دیکھنے کو نہیں ملا۔
جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق وکلاء برادری کے ساتھ اس سانحے سے متعلق اظہار یکجہتی کرنے کے لیے آئے۔ سراج الحق نے تقریر شروع کی تو جماعت اسلامی کے مخالف وکلاء نے اُونچی آواز میں نعرے لگانا شروع کردیے۔

 

اس طرح جب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن تقریر کرنے لگے تو حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نوازاور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے حامیوں نے اُنھیں تقریر نہ کرنے دی جس کے بعد وہ تقریر کیے بغیر واپس چلے گئے۔
سنیئر وکیل کرنل ریٹایرڈ انعام الرحیم نے بی بی سی کو بتایاکہ وکلاء کی طرف سے اس طرح کا رویہ کسی طور پر بھی وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے موثر ثابت نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسابق صدر علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ احتلافات کے باوجود وکلاء برادری اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے وکیلوں کی خاندانوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ جب وکلا کی ایک بڑی تعداد اُن کی لاش کولینے کے لیے ہسپتال پہنچی تو ایکنامعلوم خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکےسے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت وکلا کی تھی


No comments:

Post a Comment

Adam Driver leaves interview 'because he can't stand listening to himself'

Scarlett Johansson and Adam Driver star in Marriage Story  Many of us can't bear to listen to or watch recordings of ourselves. But...